حولدار امتیاز شہید کی شہادت لازوال قربانیوں میں سے ایک ہے، حولدار امتیاز شہید 2 ستمبر 2024ء کو وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے تھے۔
حولدار امتیاز شہید کے لواحقین نے اظہار خیال کیا، والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا، بچپن سے ہی فوج میں جانے کا خواہشمند تھا تاکہ ملک کی خدمت کرسکے، اللّٰہ تعالیٰ نے اسے وطن کی راہ میں قربان ہونے کی سعادت عطا فرمائی، میں اللّٰہ کا شکر گزار ہوں کہ میرے بیٹے کو شہادت کا بلند مرتبہ نصیب ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نوجوانوں کو ہمیشہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وطن عزیز کی خدمت کیئے فوج میں شامل ہوں۔
شہید کی بیوہ نے کہا کہ شہادت کی خبر سن کر بے حد دکھ ہوا، لیکن اس پر فخر بھی ہے کہ وہ وطن کی خاطر شہید ہوئے، حولدار امتیاز شہید ایک بہترین انسان تھے، جو ہمیشہ ہمارا خیال رکھتے تھے، میرے شوہر اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور میرے ساتھ انتہائی مخلص تھے۔
حوالدار امتیاز شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی بچپن سے ہی میرے ہر دکھ سکھ میں میرے ساتھ تھا، اسے فوج میں جانے کا بے حد شوق تھا اور منتخب ہونے پر وہ بے حد خوش ہوا،مجھے فخر ہے کہ میرے بھائی کو وطن کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ نصیب ہوا۔