سی ایم ایچ لاہور میں سرجیکل ورکشاپ اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی ہے۔
ایونٹ کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے میکسلوفیشل سرجری کے شعبے کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز چٹھانے کیا۔
میکسلو فیشل انسٹیٹیوٹ آف امپلانٹولوجی امریکہ کےصدر اور معروف ڈینٹل سرجن ،ڈاکٹر شعیب ملک، اور ڈاکٹر ارشد کلیم ورکشاپ کے مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر شعیب ملک اورڈاکٹر ارشد کلیم نے ایک مریض کی اہم سرجری بھی کی،ڈاکٹر ملک نے مریض کے مخصوص امپلانٹس بغیر کسی لاگت کے مفت فراہم کئے۔
مہنگی قیمت اور پاکستان میں عدم دستیابی کی وجہ سے اس سرجری کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا،تقریب کےمہمان خصوصی میجرجنرل پروفیسر ڈاکٹرسلمان سلیم (ر)، ہلال امتیاز (ملٹری) تھے، جنہوں نےمہمان سرجنوں کی مہارت کی تعریف کی۔



















