حساس ادارے کی ملک کے مختلف شہروں سے کالعدم داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والے غیرملکیوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید کچھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔
کالعدم داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ملزمان کو اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔