امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی 21 ملین ڈالر امداد بند کردی۔
فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا کہ بھارت ہم پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتا ہے،اور وہاں ووٹر ٹرن آؤٹ کے پیسے ہم کیوں دے رہے ہیں۔ یہ پیسہ ہم اپنے ووٹرز پر خرچ کیوں نہیں کرتے،ٹرمپ کی ہدایت پر ڈوج ڈپارٹمنٹ نے بھارت کی فنڈنگ روک دی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق ڈوج ڈپارٹمنٹ کی تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا کہ بھارت میں ووٹر ٹرن آوٹ کے لیے اکیس ملین ڈالر دیے گئے تھے۔