امریکا میں افغان آباد کاری کی نگرانی کرنےوالے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نےحکام کو اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی۔ امریکا منتقلی کے منتظر دو لاکھ سے زائد افغان شہریوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا،سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے والے 40 ہزار افغان قطر سے امریکا آنے کیلئے فلائٹس کیلئے تیار تھے۔
2 لاکھ میں سے آدھے افغان باشندے پاکستان سے امریکا آنے کے انتظار میں ہیں، امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 18 ہزار افغان امریکا میں آباد ہو چکے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے بیرون ممالک امریکی سفارتخانوں میں سفارتکاروں کی تعداد بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صدر ٹرمپ نے ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے بھارت کو اکیس ملین ڈالر دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صدر کی ہدایت پر ڈوج ڈپارٹمنٹ نے بھارت کی فنڈنگ روک دی۔