پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہوگی۔
چنئی میں پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماضی میں نیچے سے اوپر اٹھے ہیں اور ایسا کئی بار کر چکے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں اس لئے تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔شائقین اور سابق کرکٹرز قومی ٹیم کو سپورٹ کریں، پی سی بی کی اپیل
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہوگی اور ہمیں ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ہے اور ہم کم بیک کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے دوران مسلسل تین میچز میں شکست کے بعد بابر اعظم سمیت پوری ٹیم تنقید کا شکار ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کرکٹرز اور شائقین سے اپیل کی گئی ہے وہ ٹیم کو سپورٹ کریں۔