نواب زادہ جمال رئیسانی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بلوچستان کے چند اضلاع میں قومی پر چم نہ لہرانے کے بیان پر سخت رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان حقائق پر مبنی نہیں ، بلوچستان کا بچہ بچہ محب وطن پاکستانی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نواب زادہ جمال رئیسانی کا کہناتھا کہ عمر ایوب کا بلوچستان کے چند اضلاع میں قومی پرچم نہ لہرانے کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے، عمر ایوب جس کا تعلق ہی فوجی گھرانے سے ہے ایسی باتیں کیسے کر سکتا ہے ، عمر ایوب کو اس طرح بلوچستان کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے ۔