پاکستان تحریک انصاف کے 90 فیصد عہدیداروں کی جانب سے صوابی جلسے سے متعلق غلط معلومات شیئر کرنے کا انکشاف ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی جنید اکبر کا لیک ہونے والی آڈیو میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے ، ان کا کہناتھا کہ میرے پاس اپنی رپورٹس موجود ہیں، مجھے ایک ایک بندے کا پتہ ہے، ایم پی ایز، ایم این ایز اور عہدیداروں نے اعداد وشمار سے متعلق غلط بیانی کی، جس جس نے غلط بیانی کی ہے ان کو شرم آنی چاہیئے، میرے پاس رپورٹ موجود ہیں، بانی کے حوالے کرونگا، مجھے تو اتنا تک پتہ ہے کہ جلسے میں کس نے کون سے کپڑے پہنے تھے۔
جنید اکبر کا کہناتھا کہ بعض عہدیداروں نے مجھے اسلام آباد اور دیگر پروگراموں کی ویڈیوز بھیج دیے ہیں، میں انکو بے وقوف لگتا ہوں، میں اب یہ غلط فہمیاں دور کرونگا میں کسی غلط بندے کو ہرگز سپورٹ نہیں کر ونگا ، یہ عہدہ نہ میری خواہش ہے نہ مجبوری نہ میری ضرورت ہے، خوشی ہوگی کہ یہ زمہ داری مجھ سے واپس لی جائے، بد قسمتی سے پارٹی میں گروپس بن گئے تھے، غلط لوگوں کو سپورٹ کیا گیا، میرا وعدہ ہے کسی غلط بندے کو سپورٹ نہیں کرونگا، خواہ وہ کتنا بڑا کیوں نہ ہو، اگر اپنی بات پر قائم نہیں رہ سکا تو عہدہ چھوڑ دونگا، ایک بندہ دس بندے نہیں نکال سکتا اور فیصلے کریں گے ایسا نہیں ہوگا، پارٹی میں کام کرنے والا ہی آگے آئے گاایسے لوگوں کومیں سپورٹ کرونگا ۔