عالمی بینک کا ایک اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد وزیراعظم،وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادی امور سےملاقاتیں کرے گا۔
ورلڈ بینک کےحکام نے سماء سےگفتگو میں تصدیق کردی،عالمی بینک گروپ کا وفد ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے،وفد کی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور وزیرتوانائی سےبھی ملاقات شیڈول ہے۔
دورےکامقصد اقتصادی ترقی کےمنصوبوں،سرمایہ کاری کےمواقع پربات چیت کرنا ہے،کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پرعملدرآمد کیلئےحکمت عملی پربھی بات ہوگی
10سال کیلئے20ارب ڈالرکےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک معاہدےپردستخط ہوئے تھے،مستقبل میں یہ فنڈزبڑھ کر40 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے۔