نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار منگل کو نیویارک روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ کریں گے، جس میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے سینئر حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،جن میں مختلف عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔