پاکستان کی پہلی یونیورسٹی برائے صنعت ،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نُیوٹیک) میں ریکو ڈک کان کنی کورس کی اختتامی تقریب14 فروری کو اسلام آبادمیں منعقد ہوئی
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریکوڈک پراجیکٹ کے 18 انجینئرز، نے نُیوٹیک سے کان کنی کے شعبے میں ،خصوصی تربیت حاصل کی،وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری ساجد بلوچ تقریب کے مہمان خصوصی تھے
وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی،ساجد بلوچ نے تقریب سے خطاب میں کہا"ہم اپنے مقامی ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کر کے کان کنی کے شعبے کے مستقبل کے رہنماؤں کو پروان چڑھانے کا عزم رکھتے ہیں"۔
ساجد بلوچ نے کہا ان طلباء کی محنت کوتسلیم کرناضروری ہےکیونکہ ملکی ترقی کے حامل اہم منصوبوں میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،یہ اقدام طلباء کی مہارتوں میں نہ صرف اضافہ کا باعث بنے گا،بلکہ تعلیم و ترقی کے ذریعے مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
ریکو ڈک اورنیوٹیک کی یہ شراکت داری کان کنی کے شعبے میں جدت کو فروغ دےگی،نیوٹیک سے کورس مکمل کرنے والےبلوچستان کے یہ 18 طلباء ،تربیت مکمل کرنے کے بعدبلوچستان کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کریں گے
یہ طلباء نہ صرف بلوچستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی حوصلے اور راہنمائی کا ذریعہ بنیں گے۔