گوجرانوالہ میں میٹل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کھیالی کےعلاقہ میں پیش آیا جہاں پرمیٹل فیکٹری میں لوہے کی ڈھلائی کے دوران بٹھی میں اچانک دھماکہ ہوگیا اور فیکٹری میں آگ لگ گئی ،دھماکے اور آگ کے نتیجہ میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ایک گھنٹےکی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 18 سالہ ریحان اور 15 سالہ نامعلوم نوجوان مزدور جاں بحق ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کھیالی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے