آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 4030 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازارمیں سونےکا بھاؤ 50 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 883 ڈالرز فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا