پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف فائنل کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کرلیا گیا۔
پاکستان نے سہ فریقی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج کے میچ میں محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابراراحمد شامل ہیں۔