صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا گیا، سابق وزیراعلیٰ کو لاہور منتقل کردیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد اینٹی کرپشن حکام سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اڈیالہ جیل سے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
اینٹی کرپشن لاہور کی استدعا پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چوہدری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
صدر پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لایا گیا، راہدری ریمانڈ ملنے پر اینٹی کرپشن حکام اڈیالہ جیل سے لاہور روانہ کردیا گیا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کر دیا گیا، انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا، اینٹی کرپشن ٹیم سابق وزیراعلیٰ کو براستہ موٹروے لاہور لائی۔
حکام کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا، ان کیخلاف اینٹی کرپشن ریجن اے میں غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔