نگران حکومت اور عسکری قیادت کے فیصلے کی روشنی میں ملک بھر میں منشیات کے اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب سے تقریباً سوا پانچ کلو گرام، بلوچستان سے 147 اور خیبر پختونخوا سے لگ بھگ 38 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
شمالی علاقہ جات سے 294 کلو گرام اور سندھ سے 168 کلو منشیات قبضے میں لی گئی۔
پنجاب سے دو کلو گرام ہشیش ، تین کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ڈیڑھ سو گرام میتھ برآمد ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 6 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 30 کلو گرام کے قریب ہشیش اور ایک کلو 795 گرام میتھ قبضے میں لی گئی۔
سندھ سے 168 اور بلوچستان سے 147 کلو گرام ہشیش برآمد ہوئی۔
منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب سے 6، سندھ سے 2 ، بلوچستان سے ایک اور خیبرپختونخوا سے 12 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔