وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب پولیس میں پانچ ہزار 960 کانسٹیبل بھرتی کرنے ، تگہبان رمضان پیکج کیلئے 30 ارب روپے روپے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ طلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کروانے سمیت دیگر اہم منصوبوں پر بھی اتفاق کر لیا گیا۔
زیر ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کیلئے اہم فیصلے کر لیئے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں،کام کریں،کارروائی بعد میں ہو گی۔ اجلاس میں سپیشل اکنامک زون انڈسٹریل سٹیٹ،سمال انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دیدی گئی ۔
وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں ، جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں،فوری طورپر این او سی ملے گا، انڈسٹری لگانے کیلئے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔
طلبہ کیلئے سہولیات
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اورسینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دیدی گئی جبکہ طلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پر بھی اتفاق کر لیا گیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سپیشل افراد کیلئے فرینڈلی اور بہتر بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ اجلاس میں پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ۔
کینسر کا علاج
مریم نوازشریف نے کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے لیے کرایو بلیشن“مشین کیلئے 580ملین کے فنڈز کی منظوری بھی دیدی ہے ۔
پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
نوکریاں
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں میں پانچ ہزار 960 کانسٹیبل بھرتی کرنے کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ اس کے علاوہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری بھی دیدی ۔چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں 87آسامیوں پر بھرتیوں اور بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلئے عمر کی حد 65سال کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں پر بھرتی ، تونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی ، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی گئی ۔
مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سڑکوں پر گڑھے فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
رمضان پیکج
صوبائی کابینہ نے نگہبان رمضان پیکج کیلئے 30 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ، پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا ، گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملے گا۔
مفت ٹریکٹرز اور ریسکیو گاڑیوں کی تبدیلی
پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹردینے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ بھی ہو گیا ۔ پہلے مرحلے میں 117 ریسکیو 1122 ایمبولینس مہیاکی جائیں گی۔