قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ امید ہے بابر اعظم آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کریں گے۔
ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کافی ساری چیزیں دماغ میں ہوتی ہیں اور آؤٹ ہونے کا دکھ بھی ہوتا ہے، سنچری نہ بنانے کا کوئی غم نہیں ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بیمار تھا اور اب بیماری سے صحتیاب ہورہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ اتنا اچھا اسٹیڈیم بنا ہوگا، پہلے ہم نیچے بیٹھ کر میچ دیکھتے تھے اب ہمارا ڈریسنگ روم اوپر بن گیا ہے، میرے خیال سے پاکستان میں مزید ایسے اسٹیڈیم بننے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جیت کا کریڈیٹ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پرجوش ہیں لیکن اس سے پہلے ٹرائی سیریز پر فوکس ہے، جب کسی سے پرفارم نہیں ہوتا تو ہم لوگوں باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں ، بابر آج جلدی آؤٹ ہوئے لیکن وہ بہت ہی بہترین کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ میچز میں اچھا پرفارم کریں گے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں اوپنرز فخرزمان نے 84 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بابراعظم نے 10 رنز بنائے۔