چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےگزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے دن رات کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر ایک مزدور سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے گزشتہ روز ظہرانے کے دوران مزدوروں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنائے جانے کا تذکرہ اپنی تقریر میں بھی کیا جبکہ اس موقع پر ایک مزدور کو موبائل فون لے کر دینے کا وعدہ کیا جو کہ آج پورا کر دیا گیا ۔
مزدور نے محسن نقوی سے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ اس کے پاس موبائل نہیں ہے اور وہ اس لیے ٹک ٹاک استعمال نہیں کرتا ، جس پر محسن نقوی نے اسے موبائل فون خریدکر دینے کا وعدہ کیا جو کہ پورا کر دیا گیا ہے ۔
مزدور نے موبائل خرید کر دینے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وزیر داخلہ نے میری خواہش پوری کر دی ہے ۔