نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے جس پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آپ ہار جاتے ہیں تو یہ ایک مشکل دن ہو تاہے ، سیکھنے کیلئے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی ۔
میچ کے بعد تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہناتھا کہ وکٹ شروع میں تھوڑی مشکل تھی، لیکن ولیمسن اور مچل نے اچھا کھیلا، اور پھر جس طرح فلپس نے بیٹنگ کی، اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ سیکھنے کے لیے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی۔ لیکن جس طرح ابرار نے بولنگ کی، اور میرا خیال ہے کہ خوشدل نے بھی اچھی بولنگ کی ، وہ ایک آل راؤنڈر ہے، آپ اس سے دس اوورز کی توقع نہیں کر سکتے۔ اس نے پانچ، چھ اوورز اچھی بولنگ کی۔