صائم ایوب 10 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے، پی سی بی نے اوپنر کی انجری سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کیلئے لندن بھجوایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اوپنر 10 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صائم ایوب کو 3 جنوری کو جنوبی افریقا کیخلاف ٹخنے کی انجری ہوئی تھی، انجری سے 10 ہفتے تک صائم ایوب کرکٹ سے دور رہیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کا ایم آر آئی اسکین، ایکسرے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹر نے 10 ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے، صائم ایوب کی دورۂ نیوزی لینڈ میں شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔
پی ی بی کے مطابق اوپنر صائم ایوب اپنا ری ہیب بدستور انگلینڈ میں جاری رکھیں گے، صائم ایوب پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔