سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف بہت جلد آصف زرداری سمیت دیگر سیاستدانوں سے ملیں گے ۔ ملاقات کیلئے خود بھی جانا پڑا توجائیں گے ۔۔ نوازشریف کی واپسی اور استقبال میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردارنہیں ۔ مخالفین کےپاس بولنےکوکچھ نہیں توجلسہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک فتنہ تھااور ہے،انہوں نے انارکی پھیلانےکی کوشش کی اوراپنی ہی جماعت کوحادثہ سےدوچارکیا اور اگر مزیدرہتےتو ملک کوحادثے سےدوچارکرتے،جو کچھ ان کےساتھ جوہواوہ مکافات عمل ہے،جن کےساتھ انہوں نےزیادتی کی انہوں نےآوازبلندکی تھی،ہم سےتوقع نہ کی جائےکہ ہم ان کےوکیل اورمدعی بن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کام غلط ہورہاتھااس میں درستگی آگئی ہےتوحیرانگی نہیں ہونی چاہیے،نوازشریف کےساتھ جوہواسوچناچاہیےایساکیوں ہوا،نوازشریف کوپہلےبھی عوام ویلکم کرتی ہی ہے،ماضی میں بھی لوگ ان کےاستقبال کےلیےآتےتھے ،پی ٹی آئی حکومت ن لیگ کےخلاف انتقامی مہم چلارہی تھی،آج نوازشریف اپنےانتظامات پرعدالت میں پیش ہوئےہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج جج نےنیب سےکہاہےاگریہ کیس غلط ہےتو آپ واپس لیں،نوازشریف کوپہلےبھی اسی کیس میں ضمانت ملی تھی،نیب کاقبلہ اگردرست ہوگیاہےتو اچھی بات ہے،میرےخلاف بھی جھوٹاکیس بنایاگیا،انہی عدالتوں نےنیب کوبھی لتاڑاہے۔سابق چیئرمین نیب جاویداقبال کی ویڈیوپکڑی گئی،ان کو کمپرومائز کیاگیا،ویڈیوپکڑی گئی تو ان کارویہ تبدیل ہوا،اس وقت یہ درست ہورہاتھاتوپھرآج ہمیں اعتراض ہوناچاہیے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق وزیراعظم امریکامیں جاکرکہتےتھےکہ ان کامیں کھاناچیک کروں گا،چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ ہماراکوئی جھگڑانہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کامعاملہ 9مئی کاہےان کےخلاف ہم نےکوئی مقدمہ نہیں بنایا،جس طرح ایک ادارےپرچڑھ دوڑےہیں انکےلیےوہاں سےمعافی ہوسکتی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ کےبطورصدرپنجاب کسی کوبھی نوازشریف کےہمراہ عدالت جانےکی کوئی ہدایت نہیں تھی ،نوازشریف کاتمام جماعتوں سےملنےکاپروگرام ہے، نوازشریف کی کوشش ہےکہ میثاق معیشت ہوجائے۔