پاکستان نے امریکا میں ٹیکسٹائل وگارمنٹس کی برآمد پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
وزیرتجارت گوہراعجاز نے امریکی تجارتی سفیر کیتھرین ٹائی سے ورچوئل ملاقات میں کاروباری ماحول میں بہتری کیلئےحکومتی کوششوں سے آگاہ کیا ۔اور کہا کہ پاکستان امریکا سے کپاس کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے، دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل اور صنعتی مینوفیکچرنگ کے مشترکہ منصوبے لگانے کی تجویز بھی دے دی ۔
امریکی تجارتی سفیرنےکہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل روابط حوصلہ افزا ہیں، اور امریکا کے اہم تجارتی پارٹنر کے طور پر پاکستان بہت اہم ہے۔
اس میں ملاقات میں پاک امریکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل اجلاس کے بعد پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔