اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے، دن کےمختلف اوقات میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا،خطہ پوٹھو ہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور،شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ،ننکانہ صاحب،سیالکوٹ،نارووال میں دھند کا امکان ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں دُھند پڑ نے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
دوسری جانب چترال،دیر،سوات،کوہستان،مانسہرہ میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری کی توقع ہے،جبکہ
ایبٹ آباد، بٹگرام، کرم، اورکزئی، خیبر،باجوڑ میں ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔