پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے ہو گئی ۔ عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 2815 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے ۔