چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ، ایک ماہ میں شوگر مافیا نے عوام کی جیب پر 8 ارب روپے سے زائد کا ڈاکہ ڈال دیا، چینی مافیا کا گیم بھی منظرعام پر آگیا، شوگر ملز مالکان کے ساتھ ملکر دام بڑھائے گئے، پورا نیٹ ورک لاہور سے کنٹرول ہوا، تحقیقاتی اداروں کے ایکشن پر بروکرز میں کھلبلی مچ گئی۔
چینی مافیا ایک اور پھر سرگرم ہوگیا، ایک ماہ میں مصنوعی طریقے سے قیمت 26 روپے کلو بڑھاکر 8 ارب روپے سے زائد کا ڈاکہ عوام کی جیبوں پر ڈال دیا گیا۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں چینی کے بیوپاری نے مافیا کے کھیل کو بے نقاب کردیا۔ انکشاف کیا کہ سٹہ باز شوگر ملز مالکان کیساتھ ملکر گیم کررہے ہیں، نیٹ ورک لاہور سے چلایا جارہا ہے۔
سماء کی نشاندہی پر حکام نے ایکشن شروع کیا تو سٹے بازوں میں کھلبلی مچ گئی، چینی کے بڑے ڈیلر کی آڈیو لیک ہوگئی۔
چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ چینی مافیا کو لگام ڈالی جائے، ورنہ رمضان المبارک میں قیمتیں اور بڑھ جائیں گی۔