یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام گرلز ڈگری کالج مظفرآباد میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سےسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینارمیں مقررین کی جانب سےنوجوانوں کےکردار،کشمیر پالیسی،اورکشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت پرتفصیلی گفتگو کی گئی،سیمینار میں مہمانِ خصوصی کےطورپرسیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر، سیکرٹری جنرل آل پارٹیز حریت کانفرنس پرویز ایڈووکیٹ، اور خواجہ عبدالرحمن نے خطاب کیا۔
مقررین نےمسئلہ کشمیر کی تاریخی اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینا ہماری اخلاقی، سیاسی اور سفارتی ذمہ داری ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا،مقررین نے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بغیر نامکمل قرار دیا اور آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔
نوجوانوں کے مسئلہ کشمیر میں کردار اورذمہ داری پر بھی مقررین کی جانب سےزور دیا گیا، اور انہیں سفارتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر آواز بلند کرنے کی ترغیب دی گئی۔
سیمینار کے کامیاب انعقاد پر طلباء نے یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان اور پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
طلباء کا کہنا تھا کہ یہ سیمینار نوجوانوں میں مسئلہ کشمیر کی آگاہی پیدا کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے، اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجھتی کے لیے بہترین سرگرمی ہے۔