ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کے روز فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ سامنے آیا اور 171 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 799 ڈالر فی اونس ہوگئی۔