بلوچستان کے علاقے پشین میں نجی اسپتال میں دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے شہر پشین کے علاقے سرخاب چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے سے اسپتال کے اندرونی حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا، کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔