ایوان شاہی کے مشیر اور سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی اعتبار سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر اور علماء بورڈ کے رکن نے کہا ہے کہ فلکی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ امسال رمضان المبارک 29 دن ہوگا، پہلا روزہ یکم مارچ اور آخری 29 مارچ کو ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ اندازے فلکی حساب سے ہیں جبکہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان اور اس کے اختتام کی اطلاع سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فلکی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ 29 رجب کو رات 3 بجکر 44 منٹ پر ہلال کی پیدائش ہوگی، رمضان کا ہلال سورج غروب ہونے کے بعد کم و بیش 32 منٹ پر افق پر رہے گا جس کے باعث اس کا مشاہدہ آسان ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح شوال کا چاند 29 رمضان کو سورج غروب ہونے کے بعد 7 منٹ تک افق پر رہے گا۔