یونان کے جزیرے سینٹورینی میں چار دن کے اندر زلزلے کے دو سو سے زائد جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مسلسل جھٹکوں سےشہریوں میں خوف و ہراس کا شکار ہیں،ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ شہرمیں تعلیمی اداری اوردفاتر بند کردیے گئے,،کئی شہریوں نے سمندری جہازوں میں پناہ لے لی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق شہریوں کےانخلا کے لیے اضافی پروازیں بھی چلائی جارہی ہیں،سینٹورینی کا جزیرہ ہزاروں برس قبل آتش فشان پھٹنے سے وجود میں آیا تھا،آخری بار وہاں انیس سوپچاس میں آتش فشان نے لاوا اگلا تھا۔