وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ، اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018 سے 2022 کے دوران گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برتی گئی، 2022-23 میں گودار پورٹ کی ڈریجنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ پر تمام یوٹیلیٹیز کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، گوادر میں عوامی فلاح کے کئی منصوبے بھی قائم کیے گئے ہیں ،حکومت گودار کو پاکستان ریلویز کی مین لائین ایم 4 سے منسلک کرنےکیلئے کام کر رہی ہے، گوادر سے کوئٹہ شاہراہ 2018 میں مکمل کی جاچکی ہے، شاہراہ سے تربت، ہوشاب اور پنجگور سمیت دیگر علاقے بھی مستفید ہورہے ہیں، موٹر وے ایم 8 ،گوادر-ہوشاب -رتو ڈیرو کے بقیہ حصے کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔