پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے پی ٹی آئی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انکوائری کمیٹی میں اسد قیصر،عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق شامل ہوں گے۔ کمیٹی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف سماعت کرے گی۔
کمیٹی مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہونے والے ارکان کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنانے کی بھی مجاز ہوگی۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔