دوران عِدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی جسٹس اعظم خان نے نیا بینچ بنانے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
جسٹس اعظم خان نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد یہ کیس سُن رکھا ہےمناسب ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی اور بینچ اپیل کی سماعت کرے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے ۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے جسٹس اعظم خان کے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا اس پر انہوں نے خاور فرید مانیکا کی اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی تھی ۔