اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملہ پرکےپی کےکےبلدیاتی نمائندوں کا 25 فروری کو صوبہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سربراہ لوکل کونسل ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ پشاور اسلام آباد موٹر وے اور انڈس ہائی وے بند کریں گے ، 17 فروری کو جناح پارک میں دھرنا اور اسمبلی کے سامنے احتجاج ہوگا، آل پارٹیز کانفرنس 14 فروری کو بلائی جائے گی ۔
لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سربراہ حمایت اللہ مایار نے اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وعدہ خلافی پر وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈا پور اور صوبائی وزراٗ کو خطوط بھجوائے جائیں گے،آخر میں لوکل کونسل ایسویسی ایشن اجلاس کے بعد احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔