کراچی جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی تھیں کسٹم کلیکٹریٹ کے انٹر نیشنل آرائیول پر تعینات عملے نے خاتون مسافر کو گرین چینل پر روکا خاتون مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 4عددقیمتی آئی فون ،2میگبک ایپل ،8عدد قیمتی اسمارٹ واچ ،25قیمتی ہینڈبیگ،قیمتی کاسمیٹک کا سامان برآمد کرلیا گیا۔
سامان کی مالیت 96لاکھ روپے بتائی جاتی ہےکسٹم حکام خاتون مسافر کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیاملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ترکی سے پاکستان پہنچے تھےملزم کے پاسپورٹس پر یونان روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔
گرفتار ملزمان میں عمر یعقوب اور مدثر حسین شامل ہیںملزم عمر ایوب کا تعلق شیخوپورہ جبکہ مدثر حسین کا تعلق لاہور سے ہے۔ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔