وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے درخواست ہے 8 فروری کو احتجاج نہ کرے۔
لاہور میں نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکا سے کوئی کال نہیں آئی اور پاک ، امریکا تعلقات اچھے ہیں ، سوشل میڈیا کی خبروں میں حقیقت نہیں ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کے مثبت ثمرات جلد نظر آئیں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف بھرپور ایکشن ہورہا ہے اور غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) میں کافی بہتری نظر آئے گی۔