لاہورکے علاقے جنوبی چھاؤنی میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بچی کو قتل کردیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، سفیان کی پہلی بیوی کا انتقال ہوا جس کے3 بچے تھے، سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کی جو بچوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی، علینہ 3 سال کی حریم فاطمہ کو منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی ، والد موقع پر پہنچ گیا، بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگئی، سوتیلی ماں علینہ کو گرفتار کر لیا۔