گوجرانوالہ مراکش کشتی حادثے کے مزید 8 متاثرین وطن پہنچ گئے،مسافروں کی نشاندہی پر غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث متعدد گینگ بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق محمد افضال جو منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے، اس کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔آخری کھیپ میں محمد افضال،احمد عرفان، عدیل محمد اور محمد ارسلان دبئی کے راستے اسلام آباد پہنچے،جبکہ تنویر احمد، غلام مصطفے، علی مجاہد اور سید محی الدین بدر دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچے۔
بیرون ملک سے آنے والے 8 مسافروں سےپوچھ گچھ جاری ہے،مسافروں میں 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاءلدین جبکہ 2 مسافروں کا گجرات اورجہلم سے ہے،مسافروں کی عمریں 21 سال 41 سال کے درمیان ہیں۔
مسافروں نے غیرقانونی طریقےسے اسپین براستہ دبئی،سینیگال جانے کی کوشش کی،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے لئے لاکھوں روپے فی کس میں معاملات طے کیے۔
ایجنٹوں نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر دبئی،ایتھوپیا اور بعد ازاں سینیگال بھجوایا،سینیگال سے ایجنٹوں نےسمندر کے راستے شہریوں کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی،ایجنٹوں کے جانب سے متاثرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،مسافروں سے ایجنٹوں اور سہولتکاروں کے حوالے سے معلومات لے جارہی ہیں
ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوںکا تعلق پنجاب کےمختلف علاقوں سے ہے۔،شہریوں سے گزارش کی جاتی ہےکہ بیرون ملک جانے کے لئےہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔
ترجمان ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے ایف آئی اے کے قریبی سرکل وزٹ کریں۔