امریکہ سے شادی کیلئے کراچی آنے والے خاتون ’ اونیجا‘ نے آخر کار وطن واپسی کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور ویڈیو میں جہاز کی ٹکٹ کیلئے مدد بھی مانگ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اونیجا نے ویڈیا میں کہا کہ مجھے امریکہ کی فلائی ٹکٹ کیلئے مد د فراہم کی جائے ، میرے پاس پیسوں کی کمی ہے ، نیویارک واپسی کے ٹکٹ کیلئے پیسے دیئے جائیں ۔
امریکہ سے آنے والی خاتون کو اس سے قبل امریکہ بھیجنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں جبکہ انٹرویو دینے کیلئے پیسوں کا مطالبہ بھی سامنے آیا ۔
خاتون کا بیٹا بھی منظر عام پر آ چکا ہے جس نے بتایا کہ والدہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے وہ دو ہفتے کا کہہ کر گئیں تھیں لیکن ابھی تک واپس نہیں آئیں ۔جبکہ خاتون نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہیں اس لیے پیسے چاہئیں ۔