مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ہندوستانی فوج کو اپنے ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد معیزو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندوستان کے تمام فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے، نو منتخب مالدیپی صدر ڈاکٹر محمد معیزو کہتے ہیں ہم اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔
ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر نے اپنی جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ مالدیپ طویل عرصے سے ہندوستان کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے۔ ہندوستانی فوج کے انخلا سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو گئی۔