امریکا کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے طالبان رہنماؤں کو مطلوب قرار دینے کی دھمکی دے دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ جتنا بتایا جارہا تھا اس سے کہیں زیادہ امریکی شہری طالبان کی قید میں ہیں، اگر یہ بات سچ ہے تو طالبان کی اعلیٰ قیادت کو مطلوب قرار دینا چاہئے۔
انہوں نے کہ طالبان رہنماؤں کے سروں کی قمیت لگانی چاہئے، انعامی رقم اسامہ بن لادن پر لگائے گئے انعام سے زیادہ ہوگی۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افغان طالبان کے پاس موجود امریکی ہتھیار واپس لینے کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔