راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 مجرمان کو سزائے موت سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق سزا پانے والوں میں رانا عثمان ، اشفاق علی، سلمان سجاد اور واجد علی شامل ہیں ، عدالت کی جانب سے مجرمان کو 10 ، 10 سال قید اور 10 ، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیاہے ۔ مجرموں کیخلاف پیکا کی سیکشن 11 کے تحت اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا ، کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمدطارق ایوب کی جانب سے سنایا گیا ۔