ڈیرہ اسماعیل خان کے ایم ایم اےفائٹرذیشان محسود کی"گاما انڈونیشیا 2024"میں شمولیت کو اسپانسر کیا۔
ذیشان محسود انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے"گاما انڈونیشیا 2024" کی 7 رکنی ٹیم کا حصہ بنے،فرنٹیئر کورخیبرپختونخوا(ساؤتھ) نےذیشان محسودکومقابلوں میں تیاری اورحصہ بننے تک تمام اخراجات اسپانسر کئے۔
ایم ایم اےفائٹر نے"گاما انڈونیشیا 2024" کےابتدائی چارمقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا،ذیشان محسود نےتمام مراحل میں مالی معاونت فراہم کرنےپرپاک فوج اورفرنٹیئر کورخیبرپختونخوا (ساؤتھ) کا شکریہ ادا کیا ۔