امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے کا عندیہ دیدیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی،میں سمجھتا ہوں کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نےمزید کہاروسی صدر پیوٹن کے ساتھ بھی میرے اچھے تعلقات تھے،روس یوکرین جنگ ختم ہونی چاہیے،زیلنسکی بھی یہی چاہتے ہیں،شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے دوبارہ ملنے کی کوشش کروں گا،ایران کا معاملہ الگ ہے، وہ مذہبی طور پر پرجوش لوگ ہیں۔