چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کافی تھے، ہم دوبارہ غور کیلئے تیار ہیں، حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بہت تھے، ہم دوبارہ غور کرلیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 7 دن میں بھی کمیشن کے قیام کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، حکومت غور کرے اور کمیشن کا اعلان کرے۔