محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کےپی اورپنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،مری،گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنےکی توقع ہے،بہاولنگر،بہاولپور،اوکاڑہ اورساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنےکی توقع ہے۔
سکھر،لاڑکانہ اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنےکا امکان ہے،دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد،خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کےپیش نظر لاہور میں سردی اور دھند کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ ہونے لگی۔محکمہ موسمیات کےمطابق آج درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائےگا۔حد نگاہ میں بہتری کے باعث موٹرویز پر معمول کے مطابق ٹریفک جاری رہی،شہرکے اندرونی علاقوں میں بھی دھند کی شدت میں کمی نظر آئی۔