اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نےسندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکیلئے12 ناموں کی منظوری دیدی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کےہوانے والےجوڈیشل کمیشن اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے صدارت کی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کےآئینی بینچ کو 6 ماہ کی توسیع دیدی گئی ہےآئینی بینچ کی مدت میں توسیع کثرت رائےسےدی گئی، سندھ ہائیکورٹ کیلئے 12 ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کی کثرت رائےسےمنظوری دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سےدی جانے والی منظوری کے مطابق تسنیم سلطانہ اورخالدحسین سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج ہوں گے، عثمان علی ہادی اور نثار بھبھرو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج ہوں گے جعفر رضا اور حسن اکبر کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانےکی منظوری دی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکیلئے منظور کئے جانے والے ججز میں عبدالحامد اورجان علی جونیجوکوسندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانےکی منظوری دی گئی ،میراں محمد شاہ اورعلی حیدراداکوسندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری مل گئی ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانےکی بھی منظوری دی گئی۔