سخت حکومتی ہدایات کے بعد ایف آئی اے امیگریشن فیصل آباد عملہ بھی ایکٹو ہوگیا ایک رات میں 50 نوجوان مسافر آف لوڈ کردئیے۔
ایف آئی اےکی طرف سےسختی کےبعد انسانی سمگلروں کا نیا روپ دھارکیا ہےاب وہ وزٹ ویزہ کی بجائے جعلی ورک ویزوں پرسفرکی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ایف آئی اے کے ایک آفیسر نےسماء سےگفتگو کرتے ہوئے کہا،"ہم بھی بچے نہیں ہیں"ہم نے پروفائل بھی،سخت کردی ہے،آف لوڈ ہونے والوں میں پینتیس نوجوان سعودی عرب،چھ روس اور باقی مختلف ممالک جا رہے تھے۔
امیگریشن افیسر نےمزیدبتایا کہ روس لینگوئیج کورس کرنےجانے والےنوجوان کا حلیہ عجیب تھا اور اس کی مالی حالت بھی اس کا ساتھ نہیں دے رہی تھی،یہ لوگ آگے جاکر ڈنکی لگاتے ہیں،جان سےجاتے ہیں اورملک کو بدنام کرتے ہیں۔
افسران نے کہا کہ تمام ائیر پورٹس پر اسی شرح سے آف لوڈنگ ہو رہی ہے۔ اب ایران کے زمینی راستوں سے انسانی سمگلنگ بڑھ جائے گی۔ امیگریشن آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ زیادہ تر ان ممالک کا سفر کرتے ہیں جن کی سرحدیں سمندر کے ساتھ ملتی ہیں ان میں رومانیہ، پولینڈ، ترکی، ایسٹرن یورپ، موریطانیہ، لیبیا، مصر وغیرہ شامل ہیں۔



















