سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،محمد بن سلمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔
دونوں رہنماؤں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،محمد بن سلمان نے کہا اگلے چار سالوں میں چھ بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتےہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھائے گا